• اپنا پہلا صفحہ مستقل طے کریں

اپنا پہلا صفحہ مستقل طے کریں

جمعرات | 8 ساون | 24 جولائی 2014

o اس وقت
آج متوقع |
زیادہ سے زیادہ کم سے کم
آج

ضلع ساہیوال میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور گرم رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات ضلع میں گرد آلود ہوائیں چلنےکی توقع ہے۔ ضلع میں مون سون کا سلسلہ اگلے ہفتے سےشروع ہونے کا امکان ہے۔ مکئی کے کاشتکار فصل کو بچانے کے لیے مناسب اقدامات کریں ۔

بارش کم سے کم زیادہ سے زیادہ
12 25.7 39.0 آج
0 26.5 35.0 25 جولائی
0 27.5 37.0 26 جولائی
0 29.7 39.5 27 جولائی
0 28.2 38.0 28 جولائی
بارش کم سے کم زیادہ سے زیادہ
0 26.8 34.5 آج
0 27.5 35.2 25 جولائی
0 29.0 38.0 26 جولائی
0 27.5 37.0 27 جولائی
1 26.0 34.3 28 جولائی
بارش کم سے کم زیادہ سے زیادہ
0 27.2 40.5 آج
0 27.5 38.2 25 جولائی
0 27.0 37.0 26 جولائی
0 28.0 38.0 27 جولائی
0 27.7 40.3 28 جولائی
بارش کم سے کم زیادہ سے زیادہ
0 28.5 40.2 آج
0 28.7 38.7 25 جولائی
0 28.8 38.2 26 جولائی
0 27.6 37.3 27 جولائی
0 28.5 39.0 28 جولائی
بارش کم سے کم زیادہ سے زیادہ
0 28.8 39.0 آج
1 25.5 38.0 25 جولائی
TR 27.0 37.0 26 جولائی
TR 25.0 34.6 27 جولائی
0 29.5 38.2 28 جولائی

کامن ویلتھ گیمز آج شروع ہوں گی

کامن ویلتھ گیمز آج سے سکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں شروع ہو رہی ہیں۔ برطانوی ملکہ الزبتھ کھیلوں کا افتتاح کریں گی۔ ان مقابلوں میں پاکستان سمیت 71 ملکوں کے ساڑھے چھ ہزار کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں۔ 3 اگست تک جاری رہنے والے مقابلوں میں پاکستان کا 62 رکنی دستہ شریک ہے جو آٹھ کھیلوں میں حصہ لے گا۔

کھیل کی مزید خبریں


غزہ میں 600 ہلاکتیں ، 3640 زخمی

غزہ پر اسرائیلی حملوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 600 سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ 3640 زخمی ہیں۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون جنگ بندی کے لیے اسرائیل کے دورے پر ہیں۔ انہوں نے اسرائیل اور فلسطین سے مذاکرات شروع کرنے کے لیے کہا ہے۔ 14 روزہ لڑائی میں 29 اسرائیلی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

مزید بین الاقوامی خبریں


لائیو سٹاک افسران کی نااہلی کی وجہ سے پچھلے سال کا ایک کروڑ ویٹرنری میڈیسن کا بجٹ ضائع ہو گیا اور لائیو سٹاک کے بانوے سنٹرز میں پچھلے چار سال سے ویٹرنری میڈیسن نہیں ہے۔

Image not loaded

جماعت پنجم کے امتحانات میں ضلع ساہیوال کے چالیس فیصد سے زائد طالبعلم سائنس کا مضمون پاس نہ کر سکے۔ مجموعی رزلٹ میں صرف چیچہ وطنی کے بوائز 50 فیصد کی حد عبور کر سکے۔

سائنس! پنجم کے طلباء کو لے ڈوبی

ظفرعلی اسٹیڈیم کی تعمیرومرمت کیطرف عدم توجگی کےباعث گزشتہ35سال سےکوئی انٹرنیشنل لیول کامیچ نہیں کھیلاگیا جبکہ 77۔1948ءتک متعدد غیر ملکی ٹیمیں یہاں کھیل چکی ہیں۔

Image not loaded
  • این آر او میں مارشل لا نہ لگانے کی ضمانت شامل تھی

    پیپلزپارٹی کی رہنما ڈپٹی سپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا نے انکشاف کیا ہے کہ این آر او میں طے پایا تھا کہ ملک میں تین عام انتخابات تک مارشل لاء نہیں لگے گا۔ امریکا، برطانیہ اور عرب امارات کے ایما پر پاکستان آرمی کے اس وقت کے آئی ایس آئی چیف نے اس بات کی یقین دھانی بھی کرائی تھی۔ انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری وہ وعدے یاد دلانے امریکا گئے ہیں۔ شہلا رضا نے کہا کہ امریکا کینیڈا سے آنے والے اور 14 اگست کو کارکنوں کو جمع کرنے والوں کواستعمال نہیں کر سکتا۔

  • وزیر اعظم کاحکم کالعدم، افسروں کی ترقیوں کا حکم

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے بعض سینئر بیورو کریٹس کی ترقیاں روکنے کے وزیراعظم کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں سینٹرل سلیکشن بورڈ کی سفارشات پر ترقیاں دینے کا حکم دیا ہے۔ چیف جسٹس انور کاسی نے کہا ہے کہ قانون سے بالا کوئی شخص نہیں ہے وزیراعظم نے من پسند لوگوں کو ترقی دی اور سینئرز کو نظرانداز کردیا گیا۔ سینٹرل سلیکشن بورڈ نے 67 اعلیٰ افسروں کی اگلے گریڈ پر تقری کی سفارش کی تھی تاہم وزیر اعظم نے ان میں سے 29افسروں کی ترقیاں کیں۔

  • 14 اگست کو بادشاہوں سے ملک آزاد کرائیں گے

    عمران خان نے کہا ہے کہ ملک مشکل حالات میں ہے‘ وزیراعظم نواز شریف پورے خاندان سمیت نو روز تک عوام کے ٹیکس کے پیسے پر عمرہ کرنے چلے گئے ہیں جس کی وہ شدید مذمت کرتے ہیں۔پشاور میں سستا آٹا اور گھی سکیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ جمہوریت کے نام پر ملک میں بادشاہت قائم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ نواز شریف رشہ داروں کو نواز رہے ہیں۔ 14 اگست کو پاکستان کو ان بادشاہوں کے قبضے سے ملک کو آزاد کروائیں گے۔

  • ڈاکٹروں کی غفلت؟ لیگی ایم پی اے کا انتقال

    نارنگ منڈی سےمسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی خرم گلفام دو ہفتے کوما میں رہنے کے بعد انتقال کرگئے۔خرم گلفام کی گردن کے پچھلے حصے میں گلٹی تھی جس کے آپریشن کیلئے وہ دو ہفتے قبل سروسز ہسپتال آئے جہاں نوجولائی کو ان کی گردن کاآپریشن ہوا۔ آپریشن کے بعد خرم گلفام کو ہوش نہ آیا اور وہ دو ہفتے کوما میں رہنے کے بعدخالقِ حقیقی سے جا ملے۔ مرحوم کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ خرم گلفام کی موت سروسز ہسپتال کے ڈاکٹروں کی غفلت اور لاپروائی کا نتیجہ ہے۔

  • بینر کیس: مبشر لقمان سے تفتیش کی حکومتی استدعا

    سپریم کورٹ نے اسلام آباد میں عدلیہ مخالف بینرز کیس کی سماعت کے دوران اسلام آباد پولیس کو حکم دیا ہے کہ وہ آئندہ سماعت تک پتہ لگائے کہ وفاقی دارالحکومت میں عدلیہ مخالف بینرز لگانے کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے۔ڈپٹی اٹارنی جنرل خواجہ احمد حسین نے عدالت کو بتایا کہ واقعے کا ماسٹر مائنڈ محمد راشد پکڑا گیا ہے اورملزم نے مجسٹریٹ کے سامنے اقبال جرم کیا ہے۔ ۔ڈپٹی اٹارنی جنرل نےکہاکہ پولیس معاملے کی تحقیقات کیلئے مبشرلقمان کو بھی شامل تفتیش کرنا چاہتی ہے۔

  • لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج

    گرمی بڑھنے کے ساتھ بجلی کی لوڈ شیڈنگ بھی بڑھ رہی ہے۔ تعمیر و مرمت کے نام پر لاہور کے 12 سے زائد گرڈ سٹیشن بند کردئیے گئے جس کی وجہ سے شہرکے تمام علاقوں میں جبری لوڈشیڈنگ کی گئی۔ متاثرہ علاقوں کے صارفین نے شدید احتجاج کیا، جلوس نکالے اور نعرے بازی کی۔پاکپتن میں مظاہرین نے چار گھنٹے تک دیپالپور روڈ بند رکھی۔چک امرو، ننکانہ صاحب ، شرقپور شریف، گکھڑ منڈی، ایمن آباد، قلعہ دیدار سنگھ اور دیگر کئی شہروں میں مظاہرے کیے گئے۔

  • کراچی تھانیداراور کانسٹیبل سمیت نو قتل

    کراچی میں فائرنگ اور تشدد کے دیگر واقعات میں تھانیدار اور کانسٹیبل سمیت نو افراد جاں بحق چار پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔موٹرسائیکل سواروں ی پولیس موبائل پر فائرنگ سے اے ایس آئی ابراہیم جاں بحق اور چار اہلکار شدید زخمی ہو گئے۔ بھینس کالونی میں بھی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کانسٹیبل دم توڑ گیا۔ الآصف سکوائر میں چند روز قبل تاوان کیلئے اغوا کئے گئے تاجر کو بازیاب کرا کے ملزم کو حراست میں لے لیا۔ ملزم مقامی مسجد کا امام ہے اور کالعدم تحریک طالبان کیلئے کام کر رہا تھا۔

1 2 3 4 5 6 7

ساہیوال